• باب ۱-1. رومیوں۱ با ب کا تعا رف
    Jan 25 2023

    آئیں پہلے رومیوں ١:١-۷ کا مطالعہ کریں، ” پولوس کی طرف سے جو یسوع مسیح کا بندہ ہے اور رسول ہونے کیلئے بلایا گیا اور خدا کی اُس خوشخبری کیلئے مخصوص کیِاگیا ہے۔ جس کا اُ س نے پیشتر سے اپنے نبیوں کی معرفت کتِابِ مقدس میں۔ اپنے بیٹے ہمارے خداوند یسوع مسیح کی نسبت وعدہ کیا تھا جو جسم کے اعتبار سے تو داؤد کی نسل سے پیدا ہُوا۔ لیکن پاکیزگی کی روح کے اعتبار سے مرُدوں میں سے جی اُٹھنے کے سبب سے قدرت کے ساتھ خدا کا بیٹا ٹھہرا ۔جسکی معرفت ہم کو فضل اور رسالت ملی تاکہ اُس کے نام کی خاطر سب قوموں میں سے لوگ ایمان کے تابع ہوں۔ جن میں سے تم بھی یسوع مسیح کے ہونے کیلئے بلائے گئے ہو۔ اُن سب کے نام جو رومہ میں خدا کے پیارے ہیں اور مقدس ہونے کیلئے بُلائے گئے ہیں— ہمارے باپ خدا اور خداوند یسوع مسیح کی طرف سےتمہیں فضل اور اطمینان حاصل ہوتا رہے۔“

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    56 mins
  • باب ۱-2. خدا کی راستبا زی جو خو شخبر ی میں ظا ہر ہو ئی
    Jan 25 2023

    پولوس رسول مسیح کی خوشخبری سے شرماتا نہیں تھا۔ اُس نے بڑی دلیری سے خوشخبری کی شہادت دی۔ تاہم ،یسوع پر ایمان لانے کے باوجود بہت سارے لوگوں کےرونے کے اسباب میں سے ایک سبب اُنکے گناہ ہیں۔ یہ اُنکے خدا کی راستبازی کو قبول نہ کرنے کی لا علمی کی وجہ سے بھی ہے۔ہم خدا کی راستبازی پر ایمان لانے اور اپنی انسانی راستبازی کے ایمان کو ترک کرنے کے باعث نجات پا سکتے ہیں۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    46 mins
  • باب ۱-3. راستبا ز ایما ن سے جیتا رہے گا
    Jan 25 2023

    راستبازکیسے جیتا رہے گا؟ ایمان کے وسیلہ۔ راستباز ایمان سے جیتا ہے۔ در حقیقت، دنیا وی ’ایمان‘ بہت مشترک اور عام ہے لیکن یہ بائبل کا بہت بنیادی نقطہ ہے۔ راستباز صر ف ایمان سے جیتا ہے۔ راستبار کیسے جیتا ہے؟ وہ خدا پر ایمان لانے سے زندہ رہتا ہے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ میں اِس حصہ سے آپکو یہ روشن خیالی دونگا کیونکہ ہم جسم میں ہیں اور روح القدس ہم میں بسا ہوُا ہے۔ ہم بہت سے حوالہ جات کا رُخ اپنی سوچ کے مطابق موڑ لیتے ہیں، نہ کہ بائبل کے حقیقی پوشیدہ مطلب کو جانتے ہیں، شائد ہم بائبل کے لفظی مطلب کو ہی سمجھتےہیں۔ ہم ایک ہی وقت میں روح اور جسم رکھتے ہیں۔ اِسلئے، بائبل مقدس کہتی ہے کہ، ہم راستباز، ایمان سے جیتے رہیں گے کیونکہ ہمارے پاس گناہوں کی معافی ہے۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    43 mins
  • باب ۱-4. راستبا ز ایما ن کےوسیلہ جیتا ہے
    Jan 25 2023

    یہ لکھا ہے، ” راستباز ایمان سے جیتا رہے گا۔ “ کیا ہم ایمان کے ذریعے جیتے ہیں یا نہیں؟ وہ راستہ جس سے راستباز جیتا ہےصرف ایمان کا راستہ ہے۔ ایمان راستباز کو زندہ رہنے کی اجازت دیتا ہے۔جب ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں تو ہم سب چیزوں کے ساتھ چل سکتےاورزندہ رہ سکتے ہیں۔ راستباز صرف ایمان سے جیتاہے۔ لفظ ’ صرف ‘ کا مطلب ہے کہ راستباز کے علاوہ کوئی بھی ایمان سے زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔ پھر ،گنہگاروں کے بارے میں کیا ہے؟گنہگار ایمان کے وسیلہ اپنی زندگی نہیں گذار سکتے۔ کیا اب آ پ ایمان سے زندہ ہیں؟ ضرور ہے کہ ہم ایمان سے جیتے رہیں۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    22 mins
  • باب ۱-5. وہ جو حق کو نا راستی سے دبا ئے رکھتے ہیں
    Jan 25 2023

    ہم کو یہ خیال نہیں کرناچاہیے کہ صرف جسم ہی کی عدالت ہوگی کیونکہ آدمیوں میں روح بھی موجود ہے۔اِسلئے ،خدا جسم اور روح دونوں کی عدالت کریگا۔ یہاں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو خدا کی سچائی کو اپنے دنیاوی خیالات سے بدل دیتے ہیں۔ یہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو گناہ کا جامہ پہن کر راستباز کی مخالفت کر تے ہیں۔ خدا کا غضب اور اُسکی عدالت اُن پر ظاہر ہوئی ہے جنہوں نے گناہ کے وسیلہ اپنے دلوں کو سخت کیا اور خدا کے خوف کو نہیں مانا۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    1 hr and 5 mins
  • باب ۲-1. رومیو ں۲با ب کا تعا رف
    Jan 25 2023

    پولوس رسول یہودیوں اور مسیحیوں دونوں کو جو ایک جیسا ایمان رکھتے تھے ملامت کرتا ہے۔ رومیوں۲:۱،پولوس کہتاہے، ” اے الزام لگانے والے تو کوئی کیوں نہ ہو۔ “ اُن کو ملامت کرتا ہے جو یہودی یا مسیحی ہونےپر برتری کے احساس سے معمور ہیں۔ یہاں تک کہ جو خدا پر ایمان لانے کے بعد بھی نئے سرے سے پیدا نہیں ہوئے، وہ جانتے ہیں کہ دلوں کے ختنہ کی شریعت کے باعث وہ غلط ہیں۔ یہی سبب ہے کہ وہ دوسروں کو بتاتے ہیں کہ چوری نہ کرنا۔ مگر، وہ خود زنا کار ہیں اور خداوند کے کلام پر عمل نہیں کرتے ،پھر بھی دوسروں کو خدا کے کلام سے راہنمائی دے کر اپنے آپ کو خدا کے ایماندار بندوں میں شمار کرتے ہیں۔ یہ یہودیوں اور مسیحیوں کے درمیان ایسے لوگ ہیں جو نئے سرے سے پیدا نہیں ہوئے۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    1 hr and 5 mins
  • باب ۲-2. وہ جو خُدا کے فضل کو ردّکرتےہیں
    Jan 25 2023

    آئیں شریعت کے متعلق بات کرتے ہیں۔ پولوس رسول نے اُن یہودیوں سے کہا جو شریعت پر تکیہ کرتے تھے۔” پس اے الزام لگانے والے !تو کوئی کیوں نہ ہو تیرے پاس کوئی عُذر نہیں کیونکہ جس بات کا تو دوسرے پر الزام لگاتا ہے اُسی کا تو اپنے آپ کو مُجرم ٹھہراتا ہے۔ اور ہم جانتے ہیں کہ ایسے کام کرنے والوں کی عدالت خدا کی طرف سے حق کے مطابق ہوتی ہے۔ اے انسان تو جو ایسے کام کرنے والوں پر الزام لگاتا ہے اور خود وہی کام کرتا ہے کیا یہ سمجھتا ہے کہ تو خدا کی عدالت سے بچ جائے گا؟“ (رومیوں۲:۱ ،۳)۔ شرع کے ماننے والے خیال کرتے ہیں کہ وہ خداکو خوب عزت دیتے ہیں۔ اِسطرح کے لوگ خدا پر اپنے دلوں سے ایمان نہیں لاتے، بلکہ وہ اپنے کاموں کی بنیاد پر اپنے آپ پر جھوٹا فخر کرتے ہیں ۔ایسے لوگ دوسروں کی عدالت کرتے ہیں اور اپنے آپ کو دوسروں سے اچھا سمجھتے ہیں۔ تاہم ،وہ دوسروں کو خدا کے کلام سے پرکھتے ہیں ،حالانکہ وہ اِس بات کو خاطر میں ہی نہیں لاتے کہ وہ بھی بالکل ویسے ہی ہیں جن پر وہ الزام لگاتے ہیں اور بالکل وہی غلطی کر رہے ہیں جیسی کہ وہ لوگ کرتے ہیں۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    44 mins
  • باب ۲-3. ختنہ وہی ہے جو دل کا
    Jan 25 2023

    ” ختنہ و ہی ہے جو دل کا۔“ جب ہم دل سے ایمان لاتے ہیں تو ہم نجات پاتے ہیں۔ ہمیں اپنے دلوں میں مخلصی کو حاصل کرنا چاہیے۔خدا کہتا ہے، ” ختنہ وہی ہے جو دل کا اور روحانی ہے نہ کہ لفظی۔ ایسے کی تعریف آدمیوں کی طرف سے نہیں بلکہ خدا کی طرف سے ہوتی ہے “ (رومیوں ۲:۲۹)۔ہمیں گناہوں کی معافی کو اپنے دل میں رکھناچاہیے۔ اگر ہم گناہوں کی معافی کو اپنے دل میں نہیں رکھتے، تو یہ بے اثر ہے۔ آدمی کے پاس ” ظاہر اور باطن ہے “ اور ہر ایک کو باطنی طور پر گناہوں کی معافی حاصل کرنی چاہیے۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    35 mins