• باب ۸-1. نرسِنگے جو سات آفتوں کااعلان کریں گے
    Jan 25 2023

    مُکاشفہ ۸ باب اُن آفتوں کو قلمبند کر تا ہے جو خُدا اِس زمین پر نازل کرے گا۔ یہاں تشویشناک سوالات میں سے ایک سوال یہ ہے آیا مقدسین اُن کے درمیان جو اِن آفتوں کے ماتحت دُکھ اُٹھائیں گے شامل ہوں گے یا نہیں۔ کلامِ مقدس ہمیں بتاتا ہے کہ مقدسین ،بھی،سات نرسنگوں کی آفات میں سے گزریں گے ۔ سات آفتوں میں سے ، وہ سب میں سے بلکہ آخری میں سے بھی گزریں گے۔سات نرسنگوں کی یہ آفتیں جو اِس باب میں ظاہر ہوتی ہیں حقیقی آفتیں ہیں جو خُدا اِس زمین پر نازل کرے گا۔خُدا ہمیں بتاتا ہے کہ وہ دُنیا کو اِن آفتوں کے ساتھ سزا دے گاجو فرشتوں کے سات نرسنگوں کے پھونکنے کے ساتھ شروع ہوں گی۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    15 mins
  • باب ۸-2. کیا سات نرسنگوں کی آفتیں حقیقی ہیں؟
    Jan 25 2023

    مُکاشفہ ۵ باب میں سات مُہروں کے ساتھ مُہر کِیا گیا ایک طومار ظاہر ہوتا ہے، جو یسوعؔ نے لیا۔ اِس کا مطلب تھاکہ یوں خُدا کا کل اختیار اور قدرت یسوعؔ کے سُپرد ہوئے تھے، اور وہ تب سے آگے خُداکے منصوبہ کے مطابق دنیا کی راہنمائی کرے گا۔ مُکاشفہ ۸باب اِس حوالے کے ساتھ کُھلتا ہے، ”جب اُس نے ساتویں مُہر کھولی تو آدھ گھنٹے کے قریب آسمان میں خاموشی رہی۔اور میں نے اُن ساتوں فرشتوں کو دیکھاجو خُدا کے سامنے کھڑے رہتے ہیں اور اُنہیں سات نرسنگے دِئے گئے۔“ یوں یسوعؔ طومار کی ساتویں مُہر کو کھولتا ہے، اور ہمیں آنے والی باتیں دکھاتا ہے۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    44 mins
  • باب ۹-1. اتھاہ گڑھے کی آفت
    Jan 25 2023

    اتھاہ گڑھا پاتال بھی کہلاتا ہے ، جس کا مطلب لااختتام گہرائی کی جگہ ہے ۔خُدا زمین پر زندہ رہنے والے مُخالفِ مسیح ، اُس کے ساتھیوں پر، اور وہ جو راستبازوں کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں ، مُصیبتیں لانے کے لئے، اتھاہ گڑھے کو کھولے گا۔ اِس اتھا ہ گڑھے کی چابی پانچویں فرشتے کو دی گئی تھی۔ یہ ایک خوفناک آفت ہے یعنی اتنی دہشتناک ہے جتنی جہنم بذاتِ خود ہے ۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    17 mins
  • باب ۹-2. آخری دَور میں دلیر ایمان رکھیں
    Jan 25 2023

    ہم بالائی حوالہ میں سات نرسنگوں کی آفتوں میں سے، ابھی پانچویں اور چھٹے نرسنگوں کی آفتوں کا معائنہ کر چکے ہیں۔ پانچواں نرسنگا ٹڈیوں کی آفت کو برپا کرتا ہے اور چھٹا نرسنگا دریائے فراتؔ پر جنگ کی آفت کا اعلان کرتا ہے۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    28 mins
  • باب ۱۰-1. کیا آپ جانتے ہیں اُٹھائے جانےکا وقت کب ہے؟
    Jan 25 2023

    اِس باب کااہم نکتہ آیت ۷ میں پایا جاتاہے: ’’ بلکہ ساتوِیں فرِشتہ کی آواز دینے کے زمانہ میں جب وہ نرسِنگا پُھونکنے کو ہو گا تو خُدا کا پَوشِیدہ مطلَب اُس خُوشخبری کے مُوافِق جو اُس نے اپنے بندوں نبیوں کو دی تھی پُورا ہو گا۔‘‘ دوسرے لفظوں میں ، اُٹھایا جانا، اِس موقع پر واقع ہو گا۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    17 mins
  • باب ۱۰-2. کیاآپ جانتے ہیں مقدسین کا اُٹھایا جا نا کب واقع ہو گا؟
    Jan 25 2023

    اب آئیں ہم اِس معاملہ کی طرف توجہ کریں کہ اُٹھایا جانا کب واقع ہو گا۔کلامِ مقدس میں بہت سارے حوالہ جات ہیں جو اُٹھائے جانے کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ نیا عہد نامہ بہت سارے حوالوں پر مشتمل ہے جواِس کا ذکر کرتے ہیں، اور اِسی طرح پرانا عہد نامہ ذکرکرتا ہے، جہاں ہم، مثال کے طور پر ایلیاہؔ کو دیکھ سکتے ہیں جو آ تشِین رتھ کے ساتھ آسمان پر چڑھ گیا، اور حنوکؔ جو خُداکے ساتھ چلا اور اُس کے ہاتھوں سے اُٹھا لیا گیا۔جس طرح دیکھا جا سکتا ہے، کلامِ مقدس بہت ساری جگہوں پر، اُٹھائے جانے کے بارے میں کلام کرتا ہے۔ اُٹھائے جانے کا مطلب ’ اوپر اُٹھنا ‘ ہے۔ یہ خُداکا اپنے لوگوں کو اپنی قدرت کے وسیلہ سے آسمان پر اُٹھانے کو بیان کرتا ہے۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    37 mins
  • باب ۱۱-1. زیتون کے دودرخت اور دو نبی کون ہیں؟
    Jan 25 2023

    مُکاشفہ باب ۱۱ کا کلام ہمارے لئے انتہائی اہم ہے ، یعنی جس طرح خُدا کا سارا کلام اہم ہے۔ دُنیاکو تباہ کرنے کے واسطے ، ایک تشویشناک کام ہے جسے خُداکو پیشتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ آخری وقت پر اسرائیل کے لوگوں کی فصل کاٹنا ہے ۔ خُداکو دونوں اسرائیلیوں اور غیر قوموں کے لئے ایک اور کام بھی کرنا ہے ، یہ کام اُن کے شہید ہونے کی بدولت اُنہیں پہلے جی اُٹھنے اور اُٹھائے جانے میں شریک ہونے کے قابل کرنا ہے ۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    46 mins
  • باب ۱۱-2. اسرائیلؔ کے لوگوں کی نجات
    Jan 25 2023

    خُدا کیوں اسرائیل کے لوگوں کے لئے دو نبیوں کو بھیجے گا؟ خُدا خاص طور پر اسرائیل کے لوگوں کو بچانے کے لئے ایسا کرے گا۔ یہ خاص حوالہ ہمیں بتاتا ہے کہ خُدا اپنے دو گواہوں سے ایک ہزار دو سو ساٹھ دن تک نبوّت کروائے گا۔ یہ اسرائیلیوں کو آخری وقت پر بچانا ہے۔ یعنی یوں خُدا اسرائیل کے لوگوں کو بچائے گا کا یہ بھی مطلب ہے کہ دُنیا کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show more Show less
    25 mins